معذور ماڈل کا مصنوعی ٹانگ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب


اٹلی کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی معذور ماڈل نے اپنی مصنوعی ٹانگ پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیئے۔

کیارا بوردی نامی ماڈل  کے ساتھ 13 برس کی عمر میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئیں۔

کیارا نے اس معذوری پر کبھی مایوسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئیں اور آج وہ اپنی محنت سے اٹلی کے مقابلہ حسن کے آخری مرحلے تک پہنچیں۔

لیکن اس مقابلے میں فائنلسٹ بننے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کچھ افراد کا کہنا تھا یہ ٹانگ سے معذور ہیں، انہیں مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟ جب کہ کچھ نے کہا کہ مقابلے کی انتظامیہ نے غلطی کی ہے۔

 کیارا نے افسردگری کے بجائے تنقید کا ڈٹ کر جواب دیا اور ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوں لیکن کچھ لوگ اپنے دماغ و دل سے محروم ہیں، معذور میں نہیں دراصل تنقید کرنے والے ہیں‘۔

ماڈل نے مزید کہا ’ میں جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے، آپ کسی بڑے حادثے سے گزرنے کے باوجود دوبارہ زندہ ہوں‘۔

View this post on Instagram

#shootingday #310817 Ph.er @alessandro_capoccetti

A post shared by Chiara Bordi (@chiarabordi_) on



مزید خبریں :