دنیا
Time 21 ستمبر ، 2018

ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کو آنگ انتقال کرگئے

ٹران ڈائی کوآنگ نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

ہنوئی: ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹران ڈائی کوآنگ کا انتقال ہنوئی کے ایک فوجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔

ٹران ڈائی کوآنگ ہنوئی سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق کسان کمیونٹی سے تھا۔

ٹران ڈائی کوآنگ نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی منسٹر کے طور پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے تھے۔


مزید خبریں :