کاروبار
Time 21 ستمبر ، 2018

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ


لاہور: حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی جو 30 ستمبر سے بڑھا کر 30 اکتوبر تک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس دہندگان نےگوشوارے جمع کرائے تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس بار زیادہ ٹیکس گوشوارے داخل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے بھی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :