دنیا
Time 21 ستمبر ، 2018

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 136 افراد ہلاک

ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں—رائٹرز۔

افریقی ملک تنزانیہ میں جھیل میں کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی جبکہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا واقعہ تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا، کشتی میں 300 زائد مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تک 37 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد تنزانیہ نے چار روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ ملکی صدر جون ماگوفولی نے کشتی کے آپریٹر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ٹی وی پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد لوگ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :