کھیل
Time 21 ستمبر ، 2018

شین وارن حرکتوں سےبازنہ آئے، آدھی عمر کی لڑکی سے ’فلرٹ‘ کرنے پر تنقید کی زد میں

کم عمر لڑکی کو میسجر بھیجنے پر شین وارن کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا کے سابق بہترین بولرز میں سے ایک شین وارن اپنے کرئیر کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر اسکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس بار شین وارن نے ایک کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اننچاس سالہ شین وارن نے جون سے اگست کے دوران لندن میں 24 سالہ برطانوی لڑکی سے میسج پر رابطہ رکھا اور اس لڑکی کو نازیبا میسجز بھی بھیجے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے وہ میسیجز دیکھ کر شین وارن سے سوشل میڈیا پر بنا تعلق توڑ لیا ہے۔

خیال رہے کہ شین وارن اس سے قبل بھی نازیبا حرکات کے اسکینڈل کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

شین وارن کے زیادہ تر اسکینڈل ماڈل سمن کلاہن سے ان کی شادی کے بعد سامنے آئے اور پھر شین وارن نے اختلافات کے باعث 2005 میں ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔

2013 میں الزبتھ ہرلے سے منگنی ختم کرنے کے بعد شین وارن دوبارہ سے اپنی حرکتوں پر اتر آئے اور 2015 میں انہوں نے آسٹریلین خاتون کم مک گراتھ سے روابط بڑھا لیے۔

مزید خبریں :