یوٹیوب نے ٹرینڈنگ فیچر میں کیٹیگریز متعارف کروا دیں

ٹرینڈنگ فیچر میں 5 اہم کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں میوزک، لائیو، گیمنگ، نیوز اور موویز شامل ہیں—.فائل فوٹو

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں اب ٹرینڈنگ ویڈیوز کے لیے مخصوص کیٹیگریز متعارف کروا دی گئی ہیں، جن سے صارفین کو سہولت ہوگی کہ وہ اپنی پسندیدہ کیٹگری میں جاکر مطلوبہ ویڈیو فوراً دیکھ سکیں۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹرینڈنگ فیچر میں 5 اہم کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں میوزک، لائیو، گیمنگ، نیوز اور موویز شامل ہیں۔

کیٹیگریز کی مدد سے اب اگر صارفین کو دنیا بھر کے حالات و واقعات جاننا ہیں تو وہ نیوز کیٹگری میں جا کر تازہ ترین صورتحال سے واقف ہوسکتے ہیں، اسی طرح وہ میوزک کیٹیگری اور دیگر کیٹیگریز کو بھی استعمال کرسکیں گے۔

مووی کیٹیگری میں وہ تمام ٹریلرز بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو مقبول ہو رہے ہوں یا پھر نئے ریلیز کیے گئے ہوں، جبکہ لائیو ٹرینڈنگ کیٹیگری میں اُن تمام یوٹیوب چینلز کے پروگرام دیکھے جا سکتے ہیں جو براہ راست جاری ہوں۔

یوٹیوب کی جانب سے ٹرینڈنگ فیچر میں 5 کیٹگریز شامل کی گئی ہیں—،اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب میں صارفین کو صرف ٹرینڈنگ فیچر کی سہولت فراہم تھی جس میں تمام کیٹیگریز کی ویڈیوز ایک ساتھ دکھائی دیتی تھیں۔  

مزید خبریں :