'پنک لیگیسی' آخر کتنا کما پائے گا؟

پنک لیگیسی IIA درجہ بندی کیٹگری کا ہیرا ہے جو کیمیائی طور پر سب سے زیادہ خالص ہوتے ہیں—. فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

18.96 قیراط کا نایاب گلابی ہیرا 'پنک لیگیسی' رواں برس نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جسے اب تک کا سب سے بڑا اور قیمتی ہیرا تصور کیا جارہا ہے۔

یہ گلابی ہیرا مستطیل شکل کا ہے، جو دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے۔  

اس ہیرے کو رواں برس 19 نومبر کو جینیوا کے کرسٹی نیلام گھر میں زیورات کی نمائش کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 30 ملین سے 50 ملین تک متوقع ہے۔

کرسٹی نیلام گھر کے بانی کرسٹی کا کہنا ہے کہ اب تک یہاں صرف 10 قیراط کے ہیروں کی نمائش کی گئی ہے جبکہ پنک لیگیسی 19 قیراط تک کا ہے۔











پنک لیگیسی IIA درجہ بندی کیٹگری کا ہیرا ہے جو کیمیائی طور پر سب سے زیادہ خالص ہوتے ہیں۔

اس ہیرے کو نومبر میں نیلامی سے قبل ہانگ کانگ، لندن اور نیویارک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔