دنیا
Time 26 ستمبر ، 2018

پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی


اسلام آباد: ایک پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی لاٹری جیت لی۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نعمان عارف نے پہلی مرتبہ ریفل لاٹری ٹکٹ خریدا، جس کی قرعہ اندازی منگل کو ہوئی۔

واضح رہے کہ عارف کی ایک بائیک لیزنگ کمپنی ہے، وہ 16ویں پاکستانی ہیں، جنہوں نے 1999 میں لاٹری ٹکٹ کے اجراء کے بعد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔

لاٹری جیتنے کے بعد عارف نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت انہیں لکھ پتی بننے کا موقع ملا۔

اسی دن دو لوگوں نے قرعہ اندازی میں لگژری کاریں بھی انعام کے طور پر جیتیں۔

ان افراد میں نائیجرین نژاد 51 سالہ آسٹریلوی اینتھونی چیجیوک اور بنگلہ دیشی شہری حافظ اللہ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب میک لیرن 570 ایس اسپائیڈر اور بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر لگژری کاریں جیتیں۔

مزید خبریں :