انسٹاگرام سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے انسٹاگرام کی سروس معطلی کی شکایات موصول ہوئی تھیں—.فائل فوٹو

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس تکنیکی خرابی کے باعث عارضی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک میں آج صبح سے انسٹاگرام کی سروس معطل تھی جس کے باعث صارفین کو دشواری کا سامنا تھا۔

صارفین کی جانب سے صبح 8 بجے سے شکایات موصول ہونا شروع ہوئی تھیں کہ انسٹاگرام ویب سائٹ اور ایپ کام نہیں کر رہی اور لاگ اِن میں بھی مشکل درپیش ہے۔

صارفین کے مطابق انسٹاگرام ویب استعمال کرنے پر ’5xx Server Error‘ کا پیغام سامنے آ رہا تھا جب کہ موبائل ایپ استعمال کرنے پر  "could not refresh feed‘ کا پیغام واضح ہورہا تھا۔

اس دوران صارفین انسٹاگرام کی سروس معطلی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اظہار خیال بھی کر تے رہے۔

















مزید خبریں :