ایس آئی یو ٹی میں 2 روزہ یوروڈائنامکس کورس کا انعقاد

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے زیر اہتمام 2 روزہ یوروڈائنامکس کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس میں یونیورسٹی کالج لندن کے دو ماہرین ڈاکٹر رضوان حامد کنسلٹنٹ یورولوجسٹ اور کلینیکل لیدفارنیورویورولوجی اور اسکندر سولومن کلینکل سائنٹسٹ جبکہ ایس آئی یو ٹی سے چار فیکلٹی ممبران نے پروفیسر آف یورولوجی ڈاکٹر منظور حسین کی سربراہی میں انتظامات سر انجام دیے۔

کورس میں ملک بھر سے 250 سے زائد یورولوجسٹ ، گائناکالوجسٹ اور پوسٹ گریجویٹس نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شرکاء کو یورو ڈائنامکس کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ کیمرے کے ذریعے طریقہ کار دکھایا ۔

اس مشین کے ذریعے مثانے اور پیشاب کی نالی کے معائنے مرض اور اس کی پیچیدگیوں کا تعین کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے مثانے سے متعلق پیدائشی نقائص اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

کورس کے دوران یورولوجی اور ایک نئی شاخ فنکشنل یورولوجی کے بارے میں شرکاء کو معلومات فراہم کی گئیں۔

مزید خبریں :