گوگل کا فیس بک کے مقابلے میں لانچ کردہ گوگل پلس بند کرنے کا فیصلہ

گوگل پلس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا اور سیکیورٹی حملوں کے بعد اسے بند کیا جارہا ہے، گوگل کا اعلان۔ فوٹو: فائل

نیویارک: سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کے مقابلے میں لانچ کردہ گوگل پلس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ 2011 میں گوگل پلس کو متعارف کیے جانے کے بعد سے یہ سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا اور سیکیورٹی حملوں کے بعد اسے بند کیا جارہا ہے۔

گوگل نے کہا کہ وہ صارفین کے لیے گوگل پلس کو بند کرنے جارہے ہیں، ہیکرز کے حملوں کے باعث ہزاروں صارفین کو ڈیٹا دوسروں تک پہنچا اس لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے یہ اعلان اس موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب معتبر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہیکرز کے حملوں کے متاثرہ صارفین کی تفصیلات سامنے نہیں لائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز نے 50 لاکھ گوگل صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی اور ہیکرز نے صارفین کے ان باکس کی بھی جانچ پڑتال کی۔

مزید خبریں :