Can't connect right now! retry

سائنس و ٹیکنالوجی
11 اکتوبر ، 2018

اسنیپ چیٹ کا صارفین کیلئے اسکرپٹڈ شوز متعارف کروانے کا اعلان

رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے—.فوٹو/اے ایف پی

مقبول فوٹو میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے جلد ہی صارفین کے لیے اسکرپٹڈ شوز متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ شوز اسنیپ چیٹ اور ہالی وڈ کی نامور پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے قسط وار پیش کیے جائیں گے، جن میں 'Growing Up is a Drag' جیسی ڈاکیومینٹریز سیریز بھی شامل ہیں۔

یہ سیریز مشہور ریئلٹی ٹی وی شو 'کیپنگ اَپ وِد دا کارڈیشینز' کے پروڈیوسر بونیم /مورے کی پیشکش ہوگی۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ سیریز بغیر کسی خلل کے تیزی سے چلیں گی، جس کا دورانیہ 5 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

ہر شو کے ساتھ ایک پروفائل پیج بھی مہیا کیا جائے گا جس سے صارف آسانی سے قسط تلاش کرسکے گا۔

اسنیپ چیٹ شوز میں 6 سیکنڈز کا اشتہار بھی شامل ہوگا، تاہم اس کے لیے نظر انداز کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے اسنیپ چیف ایگزیکٹو ایوان سپیگل کے لیک ہونے والے خط کے مطابق کمپنی کا مقصد آئندہ برس تک پرانے صارفین اور اسنیپ چیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ڈیزائن سے کمپنی کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے تاکہ مارکیٹ میں اس کی خدمات کو سراہا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی اہم وجہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ میں اسنیپ چیٹ ایپ جیسے فیچرز کا شامل ہونا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM