Can't connect right now! retry

پاکستان
11 اکتوبر ، 2018

بھارتی فورسزکی گاؤں سکھیال پرفائرنگ، ایک شہری شدید زخمی


بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاکستان رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد حنیف شدید زخمی ہوا جو اس وقت کھیتوں میں کاشت کاری کررہا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی شہری کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان رینجرز کا بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فلیگ میٹنگ کا مطالبہ ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM