پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2018

صدرِ مملکت نے خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کردیا

صدر مملکت نے اسلام آباد کے پولی کلینک سے مہم کا آغاز کیا: فوٹو/ پی آئی ڈی

اسلام آباد: صدرِ مملکت عارف علوی نے خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کردیا۔

صدرِ پاکستان عارف علوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں ایک بچی کو خسرہ کی ویکسین دے کر قومی مہم کا آغاز کیا، یہ مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے ویکسی نیشن کو بچوں کے لیے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور خسرے سے بچاؤ کی ویکسین تمام بچوں کا حق ہے۔

یاد رہے کہ انسدادِ خسرہ مہم میں 5 سے سال کم عمر کے 30 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ان میں خسرہ کے خلاف مدافعت بڑھائی جاسکے۔

اس سے قبل یہ مہم 15-2014 میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد خسرے کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید خبریں :