کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2018

پابندی کا شکار احمد شہزاد ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

پی سی بی نے احمد شہزاد سے 25 اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پابندی کا شکار قومی کرکٹر احمد شہزاد ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کرکٹر نے لاہور میں کلب کرکٹ کھیلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کو اسی معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے 11 جولائی کو انہیں چارج کرکے معطل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی اور حشیش کا نشہ عام طور پر تفریحی نشہ کہلاتا ہے جس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں ہوتا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے احمد شہزاد پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں :