پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2018

گوجرانوالہ: ٹریفک وارڈن بن کر دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی: فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن بن کر دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز پکڑا گیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسرکے مطابق ملزم شہزاد ٹریفک وارڈن کی وردی پہنے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور گرفتاری کے وقت بھی یونیفارم پہنے ملزم شہزاد کے پاس چالان بک اور پستول بھی موجود تھا۔ 

سی ٹی او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم نے وردی، چالان بک اور سروس کارڈ کہاں سے حاصل کیا۔

مزید خبریں :