کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2018

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

گرین شرٹس پہلے برتری حاصل کرنے کے باوجود کھیل پر کنٹرول نہ رکھ سکے— فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، گرین شرٹس پہلے برتری حاصل کرنے کے باوجود کھیل پر کنٹرول نہ رکھ سکے۔

مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے ابتدا میں ہی برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر کے دوران عرفان جونیئر نے اسکور کیا۔

بھارت کی جانب سے من پریت سنگھ نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے ذرا پہلے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔

وقفے تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر میں بھارت نے دو گول کیے، پہلے مندیپ سنگھ نے پاکستانی گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچائی، اُس کے بعد دل پریت سنگھ نے گول کرکے اسکور ا تین ایک کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور 1-3 کے اسکو ر پر میچ کا اختتام ہوا۔

مزید خبریں :