Can't connect right now! retry
پاکستان
Sunday Oct 21 2018

کراچی ضمنی الیکشن: کس نے کہاں ووٹ ڈالا؟

نامور شخصیات نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا—۔

کراچی: ضمنی الیکشن کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں پولنگ ہوئی جہاں نامور شخصیات نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس ماڈل ہائی اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

صدر پاکستان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ووٹ کس کو دیا یہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا ہے‘۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتا ہے تاہم میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔ 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پولنگ اسٹیشن میں آمد کے موقع پر—۔ جیو نیوز

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی ایچ  اےگرلز کالج فیز 8کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر—۔ جیو نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ڈگری کالج زم زمہ میں کاسٹ کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی نے سرسید میڈیکل کالج بلاک 5 کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر—۔جیو  نیوز 

پی ایس 111 سے آزاد امیدوار جبران ناصر نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔

جبران ناصر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز

اداکار عابد علی بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھر سے نکلے، انہوں نے ڈی  اے ماڈل اسکول ڈی ایچ  اے فیز7 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM