01 اگست ، 2012
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کوئی جماعت شریک ہو یا نہ ہو لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس ہر حال میں ہو گی۔ اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے پشاور میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہ نماوں کو لوڈ شیڈنگ کے معا ملہ پر کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو انھوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں افراسیاب خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان سے کانفرنس ناکام نہیں ہوگی بلکہ لوڈ شیڈنگ پر اے پی سی ضرور ہو گی۔ چاہے کوئی سیاسی جماعت شر کت کرے یا نہ کرے اے این پی کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔