پاکستان
01 اگست ، 2012

گراں فروشی پر 60 لاکھ جرمانہ ، 168 افراد کو جیل بھیجا گیا

کراچی…رمضان المبارک کے دوران عوام کو پھل ، سبزیاں اور اشیاء خوردو نوش کی اشیاء کی مہنگے ہونے سے پریشان ہیں تو وہیں سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان کے پہلے دس دنوں میں گراں فروشی کرنے والوں پر 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور 168 افراد کو جیل بھیجا گیا۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی سے جاری بیان کے مطابق سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ ہاوٴس میں قائم کردہ پرائس کنٹرول سیل صوبہ بھر میں موٴثر انداز میں کام کررہا ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک اور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق سندھ بھر میں 21 جولائی تا یکم اگست 7600 افراد کے چالان کئے گئے اور 168 افراد کو جیل بھیجا گیا جبکہ ان سے جرمانے کی مد میں 5,399,643.00 روپے وصول کئے گئے۔

مزید خبریں :