اب واٹس ایپ پر بھی اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے؟

واٹس ایپ پر اشتہارات چلانے کا مقصد آمدنی میں اضافہ کرنا ہے—.فوٹو/ بشکریہ دی نیوز منٹ

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر بھی اب اشتہارات نظر آیا کریں گے۔

واٹس ایپ کے نائب صدر کرس ڈینیئل نے گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات دیئے جائیں گے۔

تاہم انہوں نے ایپ میں اشتہارات کی آمد کا وقت بتانے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات شامل کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے جس سے کمپنیوں اور بزنس کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر اشتہارات چلانے کا مقصد آمدنی میں اضافہ کرنا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو اس کا معاوضہ دینا ہوگا۔

اگرچہ نائب صدر کرس ڈینیئل نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، لیکن اس کا آغاز 2019 سے متوقع ہے۔

آغاز میں اشتہارات کی سہولت کاروباری افراد کے لیے مفت ہوگی، تاہم ممکن ہے کہ مستقبل میں ان کو بھی اشتہارات دینے پر ادائیگی کرنی پڑے۔

واضح رہے کہ فیس بک کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ پر اشتہارات کے شامل ہونے کی خبر گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھی۔

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں اب تک ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز اور جف شیئر کرنے کی سہولت موجود تھی اور اب جلد ہی اس کے ذریعے اشتہارات دینا بھی ممکن ہوجائے گا۔  

مزید خبریں :