'آنکھیں دنیا دیکھتی ہیں لیکن کچھ آنکھوں کو دنیا دیکھتی ہے'

شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں خوبصورتی کیلئے مصنوعی لوازمات کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ قدرتی حسن سے مالامال ہوتے ہیں

'آنکھیں بڑی نعمت ہیں'، کون ہے جو اس بات سے متفق نہ ہو۔ آنکھیں سب کچھ دیکھتی ہیں لیکن کچھ آنکھوں کو ان کے رنگ اور ساخت میں منفرد ہونے کی وجہ سے دنیا دیکھتی ہے۔ یہاں دنیا بھر سے ایسے ہی کچھ لوگوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں جو اپنی آنکھوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

نیلی آنکھوں والا افریقی بچہ

فوٹو بشکریہ اوڈی ڈاٹ کام

تصویر میں نظر آنے والا معصوم مسکراہٹ لیے ہوئے ابوشے نامی  یہ افریقی لڑکا اپنی آنکھو ں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ آنکھیں دنیا کی نیلی ترین آنکھیں کہی جا سکتی ہیں۔اس بچے کے چہرے کی تمام معصومیت اس کی آنکھوں کے رنگ میں سمٹی ہوئی نظر آتی ہے۔

پراسرار آنکھیں 

فوٹو بشکریہ 10 آسم ڈاٹ کام

ایسا لگتاہے کہ اس بچے کی آنکھوں کے پیچھے سے کوئی روشنی جھلک رہی ہے۔ اس سے بچے کی آنکھوں کا تاثر پراسرار سا ہو جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر اس نامعلوم بچے کی تصویر کا شمار خوبصورت ترین آنکھوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی بچی

فوٹو بشکریہ ریڈٹ

تصویر میں نظر آنے والی اس بھارتی بچی کی آنکھیں بلا شبہ دنیا کی خوبصورت ترین آنکھیں کہی جا سکتی ہیں،ان آنکھوں کر دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ یہ شاید اصل آنکھیں نہ ہوں۔

جادوگرنی

فوٹو بشکریہ اسٹائل کریز

بھارت کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والی یہ بچی اپنی آنکھوں کی وجہ سے جادوگرنی سمجھی جاتی ہے ۔ 

شربت گل بی بی

فوٹو: بشکریہ نیشنل جیوگرافک

افغانستان سے تعلق رکھنے والی شربت گل بی بی کی آنکھیں دنیا بھر میں اپنے رنگ اور آنکھوں میں اپنے منفرد تاثر کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔

بریڈلے کوپر

فوٹو بشکریہ پنٹریسٹ

شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں خوبصورتی کیلئے مصنوعی لوازمات کا سہارا لیا جاتا ہے ، لیکن ہالی وڈ کے نامور ستارے  بریڈلے کوپر کے مطابق ان کی آنکھیں اصلی ہیں، یہ کانٹیکٹ لینس نہیں ہیں۔

مختلف رنگ کی آنکھیں

فوٹو بشکریہ نیشنل جیوگرافک

 دونوں آنکھوں میں مختلف رنگ لیے ہوئے ہالی وڈ کے مشہور فنکار ڈیوڈ بوئی اپنے فن کی وجہ سے تو مشہور تھے ہی لیکن ان کی دو مختلف رنگ کی آنکھیں ان کی شہرت کی زیادہ بڑی وجہ بنیں۔

 جینیاتی بیماری

فوٹو بشکریہ بیسٹ نیوز ڈاٹ کام

آپ بے ساختہ اس بچی کی آنکھوں کی تعریف کر اٹھیں گے۔لیکن جب ان کی حقیقت معلوم ہو گی تو آپ فوراً دکھی بھی ہو جائیں گے ۔ مہلانی نام کی اس بچی کی آنکھوں کی یہ بناوٹ ایک جینیاتی بیماری کی وجہ سے ہے۔