آئی جی ٹی وی کی ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرنا ممکن

آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے لیے صارف کو ویڈیو اسکرین پر ٹیپ کرنا پڑے گا—.فوٹو/ بشکریہ دی ورج 

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ایک اور اضافی فیچر شامل ہوگیا ہے اور اب صارفین آئی جی ٹی وی کی ویڈیوز کو اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

آئی جی ٹی وی ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے صارف کو ویڈیو اسکرین پر ٹیپ کرنا پڑے گا، جس سے آپشنز کا پیج نمودار ہوجائے گا۔

آپشنز پیج میں انسٹا اسٹوری کے لیے 'یور اسٹوری' (your story) کا فیچر موجود ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے اسٹوری اَپ لوڈ کرنے کے لیے مہیا ہوتا ہے، جس پر کلک کرنے سے ویڈیو اسٹوری میں شیئر ہوسکے گی۔

اس نئے فیچر کے حوالے سے کمپنی نے انسٹاگرام کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر آگاہ کیا ہے۔


  


مزید خبریں :