پاکستان
Time 05 نومبر ، 2018

پنجاب میں کیمیکل، فلیورز سے بنی مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

 پھلوں کے نام پر بکنے والے کاربونیٹڈ اور نان کاربونیٹد فیلورڈ ڈرنکس قدرتی غذائیت نہیں رکھتے: ڈی جی فورڈ اتھارٹی_ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل اور فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کردی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک اہم فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ذائقے دار ڈبوں کے دودھ پر پابندی عائد کی گئی۔

جیونیوز کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری ڈرنکس پر پابندی کے بعد مارکیٹ میں بکنے والے جوسزکے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا ہے اور کیمیکل، فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہےکہ پھلوں کے نام پر بکنے والے کاربونیٹڈ اور نان کاربونیٹد فیلورڈ ڈرنکس قدرتی غذائیت نہیں رکھتے، پھلوں کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز سے بنی فلیورڈ ڈرنکس غذائیت سے خالی ہوتی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خالی کیلیوریز پر مشتمل کاربونیٹڈ اور فلیورڈ ڈرنکس کا نشوونما پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :