دنیا
Time 07 نومبر ، 2018

ایوان نمائندگان میں کم نشستیں ملنے کے باوجود ٹرمپ جیت کے شادیانے بجانے لگے

 ریپبلکنز غیر یقینی حد تک خوش قسمت ہیں کہ انھیں ٹرمپ جیسا رہنما ملا، ٹرمپ۔ فوٹو: فائل/اے ایف پی

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔

امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 222 نشستیں ڈیموکریٹس نے جیت لیں لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی جیت کے گن گاتے پھر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 105 سالہ تاریخ میں وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ میں صرف 5 امریکی صدور نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے اپنی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مسٹر ٹرمپ ایک جاوگر ہے، وہ ایک زبردست ووٹ حاصل کرنے والا اور کمپینر ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ریپبلکنز غیر یقینی حد تک خوش قسمت ہیں کہ انھیں ٹرمپ جیسا رہنما ملا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ پورا میڈیا ان کے خلاف تھا جو روز ان پر حملے کرتا رہا لیکن اس کے باوجود انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

امریکی صدر نے میڈیا کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی سیاسی پنڈت اور تجزیہ کار ہمیں ہماری جیت کا کریڈٹ نہ دے تو صرف دو الفاظ یاد رکھنا، 'فیک نیوز'۔


مزید خبریں :