سام سنگ نے فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

سام سانگ کا فولڈ ہونے والا فون: فوٹو بشکریہ/ سی نیٹ

سام سنگ نے کتاب کی طرح فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔

سام سنگ کی جانب سے لچکدار موبائل اسکرین ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جسے infinity flex display کا نام دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین کا سائز 7.3 انچ ہے، اس فون کو کتاب کی طرح فولڈ کیا جاسکتا ہے اور کھولنے کی صورت میں یہ ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

فون کو فولڈ کرنے کے بعد اس کی فرنٹ اسکرین پاکٹ اسمارٹ فون کی طرح آن ہوجائے گی۔

سام سنگ کی جانب سے فون سے متعلق دیگر معلومات نہیں دی گئی ہیں البتہ فون جلد ہی صارفین کے لیے مارکیٹ میں پیش کرنے کا کہا گیاہے۔

مزید خبریں :