فیس بک میسنجر میں 'اَن سینڈ' فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

فیس بک صارفین کی جانب سے اَن سینڈ فیچر کے لیے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا—۔فائل فوٹو

سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں 'اَن سینڈ' فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے ذریعے غلطی سے بھیجے گئے پیغام یا تصویر کو 10 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فیس بک میسنجر کی آنے والی اَپ ڈیٹ کا حصہ ہوگا۔ 


واضح رہے کہ فیس بک کی دیگر ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں پیغامات کو ایک مخصوص وقت کے اندر ڈیلیٹ کرنے کا آپشن پہلے ہی موجود ہے، تاہم میسنجر میں ایسا نہیں ہے۔

فی الوقت فیس بک میسنجر میں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا بہت محدود ورژن موجود ہے، جس کے ذریعے پیغام صرف بھیجنے والے کے پاس سے ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فیس بک صارفین کی جانب سے اَن سینڈ فیچر کے لیے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔ 


واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ بانی فیس بک مارک زکربرگ کے پاس ذاتی پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا خفیہ آپشن موجود ہے اور اب فیس بک نے یہ فیچر تمام صارفین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


مزید خبریں :