پاکستان
Time 09 نومبر ، 2018

ملتان چلڈرن اسپتال میں ادویات، سرجیکل آلات کی خریداری میں کروڑوں کی خرد برد


ملتان: چلڈرن اسپتال میں ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپےکی خرد بردکا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملتان چلڈرن اسپتال میں ادویات خریدے بغیرہی بوگس کمپنی کو ایک کروڑ 79 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ ادویات اور سرجیکل آلات کی خریداری میں ایک کروڑ 4 لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ پرچیز آفیسر کامران حفیظ اور اکاؤنٹنٹ نے بوگس ادائیگیوں سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 83 لاکھ کا نقصان پہنچایا جب کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اور آڈیٹر رمضان میو کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال انتظامیہ سے متعلقہ رکارڈ قبضہ میں لے لیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :