پاکستان
Time 09 نومبر ، 2018

مبینہ انتخابی دھاندلی: ٹی او آرز بنانے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم

حکومت کی جانب سے میر سرفراز بگٹی، بیرسٹر سیف، فواد چوہدری اور شفقت محمود شامل ہیں— اسکرین گریب 

اسلام آباد: مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی او آر بنانے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی۔

عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پرویز خٹک کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں 8 رکنی ذیلی کمیٹی بنائی گئی جس میں حکومت کی جانب سے میر سرفراز بگٹی، بیرسٹر سیف، فواد چوہدری اور شفقت محمود جب کہ اپوزیشن سے رانا ثناء اللہ، نوید قمر، میر حاصل بزنجو اور مولانا واسع شامل ہوں گے۔

مبینہ انتخابی دھاندلی کی پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی دو ہفتے میں ٹی او آر پیش کرے گی جب کہ ٹی او آرز طے کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کنوینر شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔

واضح رہےکہ حکومت نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے جس میں 15 حکومتی اور 15 اپوزیشن اراکین شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی 2018 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گی اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے سفارشات بھی تیار کرے گی۔

مزید خبریں :