پاکستان
Time 10 نومبر ، 2018

جنریٹر اور 6 ہزار روپے کی لین دین کا معاملہ 25 سالہ نوجوان کی جان لے گیا

جنریٹر شاپ کا مالک نوجوان کو دکان میں بند کرکے کھانا کھانے چلا گیا، واپس آیا تو نوجوان کی لاش دکان سے ملی، پولیس — فوٹو:فائل 

کراچی: جنریٹر اور صرف 6 ہزار روپے کی لین دین کا معاملہ  25 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 اے میں نوجوان احسن کو جنریٹر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر دکان کے مالک نے بلوایا تھا۔

پولیس کے مطابق جنریٹر شاپ کا مالک نوجوان کو دکان میں بند کرکے کھانا کھانے چلا گیا، واپس آیا تو نوجوان کی لاش دکان سے ملی۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ اس نے احسن کو نہیں مارا لیکن احسن کے اہل خانہ نے دکاندار پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

احسن کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے اور لاش پر تشدد کے نشان بھی ہیں۔ 

پولیس نے جنریٹر دکان کے مالک عدنان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :