پاکستان
Time 14 نومبر ، 2018

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے: وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرایا۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر، حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

حکام وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جب کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :