کاروبار
Time 15 نومبر ، 2018

پاکستان میں رواں مالی سال سرمایہ کاری میں کمی

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 33 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی: فائل فوٹو

پاکستان میں روں مالی سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری میں 67 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر ملک میں تقریباً ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی لیکن رواں سال اس میں 67 فیصد تک کمی آئی ہے۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 33 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی، اس عرصے کے دوران تقریباً 26 کروڑ ڈالرز سرمایہ اسٹاک ایکسچینج سے نکال کر بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :