پاکستان
Time 16 نومبر ، 2018

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کرایوں میں رعایت 31 دسمبر تک جاری رہے گی: سی ای او ریلوے_ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے مطابق کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جو اکانومی کلاس کے لیے ہے۔

سی ای او ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسریس کے کرایوں میں کمی فی الفور نافذ العمل ہوگی جب کہ کوئٹہ ایکسپریس کے کرایوں میں کمی یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگی، کرایوں میں رعایت 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :