پاکستان
Time 16 نومبر ، 2018

خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر قرار دے دیا


سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ان کو ہٹلر قرار دے دیا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ ہٹلر بھی ڈکٹیٹر تھا اور عمران نے اس کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان خود ہٹلر ہیں لیکن یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :