کھیل
Time 16 نومبر ، 2018

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری، کوچز تاحال منتظر

بھارت میں 28 نومبر سے ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل

رواں ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے تاہم کوچز کو تاحال ویزوں کا انتظار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عرفان جونیئر، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور کوچ دانش کلیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں کی دستاویزات تاخیر سے جمع ہونے کی وجہ سے ویزے تاحال جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے اگلے ہفتے جاری ہو جائیں گے اور پاکستان ہاکی ٹیم 21 نومبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :