پاکستان
Time 16 نومبر ، 2018

کراچی میں 30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ہر واردات سے حاصل پیسوں سے ضمانتوں کیلئے رقم الگ رکھی جاتی ہے، ملزم کا اعترافی بیان — فوٹو:فائل 

کراچی: کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے شہر میں 30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عرفان کے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے 4 نیٹ ورک کام کررہے ہیں جس میں سے ایک گروپ کی کمان ساجد عرف بڑا جب کہ دوسرے کی کمان آصف کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے گروپ کی کمان ہارون اور چوتھے کی حسنین کرتا ہے،  گرفتار ملزم عرفان زیدی ڈاکوؤں کو کرائے پر اسلحہ بھی دیتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عرفان نے اعتراف کیا کہ ہر گروپ اسلحہ لےکر 5 سے 10ہزار روپے دیتا ہے اور ہر واردات سے حاصل پیسوں سے ضمانتوں کیلئے رقم الگ رکھی جاتی ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ وہ 1991 میں پہلے بار گرفتار ہوکر جیل گیا تھا۔ 

 پولیس نے بتایا کہ ملزم انسدادہشت گردی کے مقدمہ میں زمان ٹاؤن سے مفرور بھی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :