دپیکا اور رنویر کی شادی کی مزید تصاویر منظرعام پر

دپیکا اور رنویر کی شادی کی چند مزید تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں—۔

بالی وڈ کے نئے نویلے جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اٹلی کے خوبصورت مقام 'لیک کومو' پر 14 اور 15 نومبر کو ہونے والی اپنی شادی کے بعد مداحوں سے ایونٹ کی آفیشل تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں بہت سراہا گیا تھا۔

اور اب اس شادی کی چند مزید تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں جوڑے کو اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسٹائلسٹ نتاشا گوراو نے شادی کے پہلے دن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں رنویر سنگھ کی ٹیم یعنی 'لڑکے والوں' کی طرف سے سمانا گوش، سوسن روڈریگوئز، انجو بھاوانی، درشن ییوالیکر، جیئش کشن چندانی اور ادتی سپرے نظر آئے۔


ایک اور تصویر میں دپیکا کی ٹیم یعنی 'لڑکی والے' نظر آئے، جن میں ساندھیا شیکھر، شالینا نتھانی، اسٹائلسٹ جبریل جارجیو اور دیگر شامل ہیں۔

فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا—۔

دپیکا اور رنویر کے شادی کے جوڑے ڈیزائن کرنے والے سبیا ساشی مکھرجی نے بھی شادی سے قبل ہونے والے فنکشن کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

دپیکا اور رنویر شادی کی ایک رسم کے موقع پر—۔فوٹو/ بشکریہ سبیاساشی مکھرجی انسٹاگرام

ہیئر اسٹائلسٹ جبریل جارجیو نے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی۔


واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا کا 18 نومبر کو بھارت واپسی کا امکان ہے، جہاں وہ 21 نومبر کو بنگلور میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ایک استقبالیہ دیں گے جبکہ 28 نومبر کو جوڑے کی جانب سے ممبئی میں بالی وڈ فرینڈز اور کولیگز کو استقبالیہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :