دنیا
Time 18 نومبر ، 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے آپریشن کے نام پر آج مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ریبان میں گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔

قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ احتجاج کے پیش نظر مختلف علاقوں میں فوج کے ساتھ پیرا ملٹری، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار الرٹ کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :