رنویر اور دپیکا اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی پہنچ گئے


ممبئی: بالی وڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا اور رنویر سنگھ آج صبح اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے۔

اٹلی کے خوبصورت ترین پرفضا مقام لیک کومو میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کے بعد نیا جوڑا جب ممبئی ائیرپورٹ پہنچا تو دونوں کو سیکیورٹی کے حصار میں نکالا گیا، دونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے زیب تک کر رکھے تھے۔

فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا، اس سے قبل اٹلی میں شادی کی تقریبات کے دوران کیمروں کو دور رکھا گیا تھا۔

دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کے لیے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے۔

فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

یاد رہے کہ 32 سالہ دپیکا اور 33 سالہ رنویر کی جوڑی پہلی مرتبہ سنجلے لیلا پھنسالی کی فلم 'رام لیلا' میں منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد اس جوڑی نے سال کی بلاکس بسٹر فلم 'پدماوتی' میں بھی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

مزید خبریں :