دنیا
Time 20 نومبر ، 2018

سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہےکہ چاروں افراد مقابلے کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے: فائل فوٹو

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہےکہ چاروں افراد مقابلے کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں نام نہاد پنچائت انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، اس موقع پر مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پرانتخابی حلقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔

مزید خبریں :