دنیا
Time 21 نومبر ، 2018

حریت رہنماؤں کا میر حفیظ اللہ کے قتل کیخلاف کل وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان

تحریک حریت جموں کشمیر کے سینئر رہنما کو گزشتہ روز ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سری نگر: حریت قیادت ںے بھارت کے تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم تحریک حریت جموں کشمیر کے سینئر رہنما میر حفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرحفیظ اللہ کو گزشتہ روز ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت نے وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

میر حفیظ اللہ تحریک حریت جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے صدر تھے جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد انہیں اسپتال کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔

میر حفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کر گھر پہنچے تھے اور انہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی تھیں۔

بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیاں اور نوجوان افراد کی شہادت کے خلاف جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے بعد سری نگر اور دیگر اضلاع میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :