پاکستان
Time 21 نومبر ، 2018

پاکستان کی کشمیری رہنما میر حفیظ اللہ کے قتل کی مذمت


اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری رہنما میر حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

مزید خبریں :