کھیل
Time 22 نومبر ، 2018

ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان


ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جے براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاحصہ بننے پر خوش ہوں اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بنےگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکر گزار ہوں اور 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آؤں گا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 450 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین کرکٹ اسٹار نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرئز کے چاہنے والوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’چیمپئن‘ بھی گایا۔

خیال رہے کہ 2016 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں براوو نے تین وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر رواں برس اکتوبر میں ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں تاہم وہ مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔

مزید خبریں :