دنیا
Time 23 نومبر ، 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دہشت گردی کی انتہا کر دی، مزید 6 نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں ایک گھر کو بھی نذر آتش کر ڈالا: کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 6 نوجوانوں کو شہید کیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے علاقے میں ایک گھر کو بھی نذر آتش کر ڈالا۔

بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جب کہ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

شہید کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ حریت قیادت کی اپیل پر کشمیری رہنما میر حفیظ اللہ کی شہادت پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن احتجاج کیا گیا اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

قابض افواج نے دو روز قبل میر حفیظ اللہ کو اُن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :