کاروبار
Time 23 نومبر ، 2018

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 63 ہزار 700 روپے ہوگئی — فوٹو:فائل 

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 63 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے 54 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1222 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :