ٹوئیٹس: عمران خان کے 100 دن ان کے اپنے الفاظ میں

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں 'ڈیجیٹل روایات' کو فروغ دیتے ہوئے موقع محل کی مناسبت سے ٹوئٹر کا خوب خوب استعمال کیا ہے۔

پاکستانیوں کو 'نئے پاکستان' کا خواب دکھانے والے عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے 'ڈیجیٹل روایات' کو بھی فروغ دیا اور ہر موقع، ہر معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے 'کُھل' کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

چاہے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 'ریکارڈ درست' کرنے کے لیے لفظی جنگ ہو، اپنی حکومت کی کارگردگی کا مظاہرہ ہو یا پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کا بھرپور استعمال کیا۔

ذیل میں اقتدار کا منصب سنبھالنے کے بعد 19 اگست سے 24 نومبر کے دوران عمران خان کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی 50 ٹوئیٹس کو مختلف زمروں میں ترتیب دے کر پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنے دفاع میں

خارجہ پالیسی کے لیے

تشہیر کے لیے

روزمرہ مصروفیات اور وعدوں کے لیے


اپنے دفاع میں

وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد 18 اگست 2018 کو عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے اپنے فیصلے کے دفاع میں ٹوئیٹ کی۔




اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا، تاہم عمران خان نے ان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔



2 دن بعد یعنی 20 اگست 2018 کو عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے عہدے کے لیے اپنے دیرینہ دوست احسان مانی کی نامزدگی کے فیصلے کے دفاع میں ٹوئیٹس کیں۔



احسان مانی نے نجم سیٹھی کی جگہ کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھالنی تھی، جن کے عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے پرانے اختلافات چلے آرہے ہیں۔



6 ستمبر 2018 کو جب ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان کے طور پر منتخب ہوئے تو عمران خان نے انہیں ٹوئٹر پر مبارکباد دی اور ماضی کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔



عمران خان کو اکثر وبیشتر اپنے بیانات تبدیل کرنے یا عرف عام میں 'یوٹرن' لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنے 'یوٹرنز' کے دفاع میں عمران خان نے 18 نومبر 2018 کو ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے یوٹرن لینے کو ایک عظیم لیڈر کی نشانی قرار دیا۔



خارجہ پالیسی کے لیے

وزیراعظم عمران خان نے اپنی خارجہ پالیسی کے اظہار کے لیے بھی کھُل کر ٹوئٹر کا استعمال کیا۔

21 اگست 2018 کو انہوں نے اپنی ٹوئیٹس میں سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے حق میں بات کی، جنہیں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر بھارت میں شدید تنقید کا سامنا تھا۔



عمران خان نے سدھو کو 'امن کا سفیر' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔




23 اگست 2018 کو اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان نے انسانی بنیادوں پر بھارتی حکومت کو ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنے کی پیشکش کی۔



22 ستمبر 2018 کو بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی کے رویے کو 'تکبرانہ اور منفی' قرار دیا۔


18 اکتوبر 2018 کو جنوبی افغانستان میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں صوبائی گورنر، سینئر پولیس چیف اور مقامی انٹیلی جنس آفیسر سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پر مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاکستان کا امن و استحکام، افغانستان کے امن و استحکام سے مشروط ہے۔'


20 اکتوبر 2018 کو عمران خان نے بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔


22 اکتوبر 2018 کو اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کشمیر میں مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس معاملے پر مذاکرات اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔


19 نومبر 2018 کو  عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 'ریکارڈ درست' کیا اور انہیں بتایا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔


22 نومبر 2018 کو ملائیشیا کے دورے سے واپسی پر عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید مضبوطی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔


عمران خان نے خاص طور پر ملائیشن خاتون اول کی مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔


تشہیر کے لیے

2 ستمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی شجرکاری مہم کی ٹوئٹر کے ذریعے تشہیر کی۔ اس مہم کے تحت پی ٹی آئی حکومت آئندہ 5 سالوں میں 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔


عمران خان نے 17 ستمبر 2018 کو لاہور میں واقع گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولے جانے کا اعلان بھی ٹوئٹر پر کیا۔


18 ستمبر 2018 کو عمران خان نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ انہوں نے کراچی میں دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 76 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔


11 اکتوبر 2018 کو  وزیراعظم عمران خان نے 5 ملین لوگوں کے لیے سستے گھر اور 10 ملین ملازمتوں کا اعلان کیا۔ 

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔


عمران خان نے 'کلین گرین پاکستان' کے نام سے ملک گیر صفائی مہم کا بھی اعلان کیا اور اس حوالے سے چند ٹوئیٹس کیں۔ واضح رہے کہ ماحول کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کے انتخابی منشور کا بھی حصہ ہے۔























31 اکتوبر 2018 کو عمران خان نے 2011 کی لاہور میں نکالی گئی اپنی ایک ریلی کے بارے میں ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے سیاست میں کردار پر روشنی ڈالی۔


10 نومبر 2018 کو عمران خان نے لاہور میں ایک شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھا اور ساتھ میں ایک بے گھر غریب خاندان کی وائرل تصویر بھی شیئر کی، جو سخت سردی میں سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور تھا۔


24 نومبر 2018 کو اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی وہ پورے صوبے میں بے گھر افراد کے لیے شیلٹرز قائم کریں۔


روزمرہ مصروفیات اور وعدوں کے لیے

وزیراعظم عمران خان اپنی روزمرہ مصروفیات بھی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہیں۔ 2 ستمبر 2018 کو انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔



ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے سابق آئی جی ناصر خان درانی سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے پنجاب میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے بتایا۔



4 ستمبر 2018 کو عمران خان نے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے بچوں کی تصاویر پوسٹ کیں، جنہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔


10 ستمبر 20158 کو عمران خان نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں زمین کی ملکیت کے حوالے سے اعدادوشمار بتائے۔








اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے ڈیموں کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔








11 ستمبر 2018 کو عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر بھی ایک تعزیتی ٹوئیٹ کی۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ایک سلسلے میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ریمیٹنس بینکوں کے ذریعے بھیجیں۔





















24 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔


7 نومبر 2018 کو انہوں نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارکباد دی۔


9 نومبر 2018 کو وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنا پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے یوم اقبال کے حوالے سے شاعر مشرق کے افکار اور فلسفے پر روشنی ڈالی۔


15 نومبر 2018 کو عمران خان نے پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے اغوا اور بعدازاں افغانستان سے لاش برآمد ہونے کے واقعے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلی مرتبہ بات کی اور واقعے کی فوری تحیققات کا حکم دیا۔



18 نومبر 2018 کو عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر بھی ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔



23 نومبر 2018 کو کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور اورکزئی ایجنسی کے کلایا بازار میں حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم نے اپنے پیغامات کے سلسلے میں اس کی مذمت کی۔


وزیراعظم نے ان حملوں کو 'منصوبہ بندی' قرار دیتے ہوئے ان عناصر کی سازش قرار دیا جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔








وزیراعظم نے چینی قونصلیٹ پر ناکام حملے کو سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔