پاکستان
Time 29 نومبر ، 2018

وزارتِ خارجہ نے اپنی 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی

وزارتِ خارجہ کی رپورٹ میں وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کا بھی ذکر ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر وزارتِ خارجہ نے بھی اپنی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب سے قابل ذکر اقتصادی پیکیج اور سرمایہ کاری تعاون ملا، سعودی عرب نے پاکستانی محنت کشوں کے لیے 85 فیصد ویزہ فیس کم کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات میں استحکام آیا، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو طویل المدتی اسٹرٹیجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل کیا گیا جب کہ کوریا کی اقتصادی ترقی تعاون میں پاکستان کو ترجیحی پارٹنر کا درجہ ملا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اسلام مخالف کوششوں کو روکنے کے لیے او آئی سی کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کیا، کرتارپور کوریڈور کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی جب کہ گوادر میں ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا، چار ممالک سے 19 معاہدے اور ایم اویوز طے پائے۔

رپورٹ میں وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ 100 روز میں وزیر خارجہ نے 4 ممالک کے اکیلے دورے کیے، وزیرخارجہ افغانستان، امریکا، تاجکستان اور عرب امارات گئے جب کہ 6 ممالک کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کا دورہ کیا، 7 ممالک ایران، چین، ترکی، ازبکستان کے وزرائے خارجہ، امریکا اور قطرکے اعلیٰ حکام پاکستان آئے۔

مزید خبریں :