دنیا
Time 02 دسمبر ، 2018

افغانستان: ڈرون حملے میں اہم کمانڈر سمیت 5 طالبان جنگجو ہلاک

حملے میں مارے جانے والوں میں اہم طالبان کمانڈر ملاعبدالرحیم منان بھی شامل ہے جو کہ طالبان کی ملٹری کمیشن کا سربراہ تھا— فوٹو: فائل

کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 5 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں اہم طالبان کمانڈر ملاعبدالرحیم منان بھی شامل ہے جو کہ طالبان کی ملٹری کمیشن کا سربراہ تھا۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں عبدالرحیم منان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے بھی اپنے بیان میں منان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

گورنر آفس کے مطابق ہلمند کے ضلع نوزاد میں ہونے والے ڈرون حملے میں منان کے ساتھ موجود دیگر 4 طالبان ارکان بھی ہلاک ہوئے جن میں سے دو منان کے ترجمان تھے اور حملے کے وقت منان کے ساتھ تھے۔

مزید خبریں :