2018 میں پاکستان میں موضوع گفتگو بننے والی وائرل سوشل میڈیا پوسٹس

ننھے عرشمان کی مدھر آواز ہو، عارف پینٹر کے سُر ہوں، ایوا بیانکا کا 'کی کی چیلنج' یا زارا نور عباس کی انوکھی کیٹ واک، سوشل میڈیا پر یہ پوسٹس کافی عرصے تک توجہ کا مرکز بنی رہیں—۔

رواں برس پاکستان میں سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں، ان میں سے کچھ پوسٹس تو ایسی بھی تھیں، جن پر صارفین نے کافی عرصے تک تبصرے کیے اور وہ موضوع گفتگو رہیں۔

ذیل میں اس سال پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند سوشل میڈیا پوسٹس پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

زارا نور عباس کی ریمپ واک:

اداکارہ زارا نور عباس نے ایف این کے ایشیاء فیشن ویک پاکستان میں پہلی مرتبہ  منفرد انداز میں ریمپ پر واک کی، لیکن یہ واک اتنی 'تیز' تھی کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں سمیت کچھ ماڈلز نے بھی ان کے انوکھے انداز کا مذاق اڑایا، جس پر اداکارہ نے بھی کرارا جواب دیا۔


عمر عرشمان:

رواں برس 12 سالہ عمر عرشمان کی مدھر آواز نے سوشل میڈیا پر ایسا جادو جگایا کہ سب ان کی آواز کے اسیر ہوگئے۔

عرشمان نے عاطف اسلم کا گانا ’دل دیا گلاں‘ گایا تھا، جس کی ویڈیو متعدد افراد نے شیئر کی اور انہیں سراہا۔

حتیٰ کہ خود عاطف اسلم بھی ننھے عرشمان کی آواز کے اسیر ہوگئے تھے۔






 عارف پینٹر:

 فیس بک پر 'اکبر ٹوئیٹ' نامی ایک پیج سے عارف پینٹر کی لائیو ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں وہ ایک گھر میں دیواروں پر پینٹ کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگا رہے تھے، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور ہر جگہ عارف کی آواز کے چرچے ہوئے جسے سرحد پار بھی خوب پذیرائی ملی۔










پی آئی اے کی کیپٹن مریم مسعود اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر:

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کیپٹن مریم مسعود اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر اسلام آباد سے گلگت تک کی فلائٹ اڑا کر خبروں کی زینت بنی تھیں جن کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

بعد ازاں ایئرلائن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پی آئی اے کی ان باصلاحیت خواتین پائلٹس نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا جسے پوری قوم کی جانب سے خوب سراہا گیا۔















غیر ملکی خاتون کا پی آئی اے طیارے میں رقص:

پی آئی اے کے جہاز میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایوا بیانکا کی ’کی کی چیلنج‘ کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہراتے ہوئے رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر کافی لے دے ہوئی تھی۔

 پالش سیاح ایوا بیانکا پاکستان کے دورہ پر تھیں، جنہوں نے یہاں یوم آزادی منفرد انداز سے منایا تھا۔























کمسن اسکیچر:

 اسلام آباد کے رہائشی کامران شہزاد تارڑ نے فیس بک پر ایک کمسن بچے کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی تھی جس میں معصوم ملک قدیر اپنی (اسکیچنگ) خاکہ بنانے کی مہارت شاندار انداز سے دکھا رہا تھا۔

یہ ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہوئی اور اس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی۔















 پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی گفتگو کی ویڈیو:

رواں برس ستمبر میں لندن کے او ٹو ارینا میں منعقدہ ایک میڈیا ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی غیر مناسب گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایک ایوارڈ کیٹیگری کا اعلان کرنے کے لیے جب ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو ان کی زبان لڑکھڑائی اور تلفظ بھی خراب ہوگیا۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی، جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر کی سرگرمیوں پر اعتراض بھی اٹھایا گیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ مداح کی تصاویر:

رواں برس دبئی میں منعقد ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے سب کو مایوس کیا لیکن ان تمام میچز کو دیکھنے والی کرکٹ کی بڑی مداح رضلا ریحان سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 

اسٹیڈیم میں گھومتے کیمروں میں ایک میچ کے دوران اُن پر فوکس کیا گیا، دوسرے میچ میں انہیں دوبارہ فوکس کیا گیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے میچ کے دوران ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

View this post on Instagram

#nowhappening who will win?

A post shared by Rizla Rehan (@thatpakistanifan) on














مزید خبریں :