کاروبار
Time 05 دسمبر ، 2018

صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوؤں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ فوٹو: پی پی ایل

صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک کنویں سے 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی جب کہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی۔

پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوؤں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

مزید خبریں :